ہم کو یاں در در پھرایا یار نے
لا مکاں میں گھر بنایا یار نے
آپ اپنے دیکھنے کے واسطے
ہم کو آئینہ بنایا یار نے
اپنے اک ادنیٰ تماشے کے لیے
ہم کو سُولی پر چڑھایا یار نے
آپ چُھپ کے ہم کو کر کے رُوبُرو
خوب ہی رُسوا کرایا یار نے
آپ تو بُت بن کے کی جلوہ گری
اور ہمیں کافر بنایا یار نے
سرِ شانِ بے نیازی کُھل گئی
جس طرف رُخ کو پھرایا یار نے
شاہ نیاز بریلوی
No comments:
Post a Comment