Friday, 17 September 2021

کھلنے ہی لگے ان پر اسرار شباب آخر

 کھلنے ہی لگے ان پر اسرار شباب آخر

آنے ہی لگا ہم سے اب ان کو حجاب آخر

تعمیل کتاب اول،۔ تاویل کتاب آخر

تدبیر و عمل اول، تقریر و خطاب آخر

اس خاک کے پتلے کی کیا خوب کہانی ہے

مسجود ملک اول، رُسوا و خراب آخر

گو خود وہ نہیں کرتے بخشش میں حساب اول

دینا ہے مگر ہم کو اک روز حساب آخر

دیدار سے پہلے ہی کیا حال ہوا دل کا

کیا ہوگا جو الٹیں گے وہ رخ سے نقاب آخر

محروم نے رہ جانا کوتاہی ہمت سے

ہونے کو ہے اے واصف یہ بزم شراب آخر 


واصف دہلوی

No comments:

Post a Comment