آخری گولی
ایک گولی رکھی جاتی ہے
وردی کی جیب میں
جب آپ دشمن کے حصار میں ہوتے ہیں
بہت ساری میگزینیں خالی ہو جاتی ہیں
بتائے بغیر
قسمت ہر بار ساتھ نہيں دیتی
قومیں بہت ساری جنگیں ہار بھی جاتی ہیں
موجودہ دور میں جیت کا اظہار
کھوپڑیوں کے میناروں سے نہیں
قیدیوں کی تعداد سے کیا جاتا ہے
یہ بتانے کے لیے
کہ ہم مہذب جنگجو ہیں
ایک گولی
کبھی جنگ کا فیصلہ نہیں کرتی
مگر کسی قوم کی غیرت کا فیصلہ
اس کے ہاتھوں ہوتا ہے
ایسے حالات میں
جب دشمن گھیرا تنگ کر رہا ہو
اور فرار کی کوئی صورت باقی نہ رہے
بیرل کی سمت اپنی جانب موڑ کر
بچا جا سکتا ہے
قید کی ندامت سے
بہت قیمتی ہوتی ہے
آخری گولی
لطیف ساجد
No comments:
Post a Comment