کسی کی پَل کی بیداری بڑا مفہوم رکھتی ہے
کسی کا جاگنا شب بھر کوئی معنی نہیں رکھتا
جہاں پر رات آئے گی وہاں کچھ دیر رک لیں گے
چلو خانہ بدوشو! گھر کوئی معنی نہیں رکھتا
میں دنیا کے لغت میں ہوں مگر اس المیے کے ساتھ
مکمل لفظ بھی ہو کر کوئی معنی نہیں رکھتا
زمانے کے دکھوں کو سوچتا، محسوس کرتا ہو
فقط کاندھوں پہ رکھا سر کوئی معنی نہیں رکھتا
منیر فراز
No comments:
Post a Comment