Tuesday, 4 January 2022

ممکن ہو تو ناچے پہن کے پائل ریت

 ممکن ہو تو ناچے پہن کے پائل ریت

اتنے بادل دیکھ کے ہو گئی پاگل ریت

بن میں پہلے وحشت زندہ رہتی تھی

مانگ رہا ہے صحرا سے اب جنگل ریت

سارا پانی پی جاتی ہے، بے بس ہے

بس میں ہوتا تو بن جاتی چھاگل ریت

٭اثمد سے محروم ہیں آنکھیں ماں کے بعد

بن جاتی ہے آنکھ کے واسطے کاجل ریت

پہلے بھی تو ریت کے پاس سے آئے ہیں

ڈھونڈ رہے ہیں آخر پھر کیوں بادل ریت

ریگستان میں ریت اکیلی رہتی ہے

ہائے خدایا! وحشت ماری گھائل ریت


احسن خلیل

٭اثمد؛ سیاہ سرمے کا خام پتھر جسے پیس کر سرمہ تیار کیا جاتا ہے

No comments:

Post a Comment