Tuesday, 4 January 2022

در پیش پھر ہے فتنۂ تکفیر مومنو

 فتنۂ عصر


در پیش پھر ہے فتنۂ تکفیر مومنو

خطرے میں دین حق کی ہے جاگیر مومنو

نفرت کی کر رہے ہیں جو تشہیر مومنو

دکھلا دو ان کو پیار کی تصویر مومنو

تم امتی رسولﷺ کے، تم بھائی بھائی ہو

پھر نام پر صحابہؓ کے کیونکر لڑائی ہو

طاغوت بُن رہا ہے نیا جال بھائیو

پھر چل رہا ہے کفر نئی چال بھائیو

ہاں چھا رہا ہے فتنۂ دجال بھائیو

ذکرِ علیؑ تو ہو گا بہر حال بھائیو

مثلِ علیؑ نفاق کے ہر بُت کو توڑ دو

وحدت سے اہلِ کفر کی گردن مروڑ دو


منصور نقوی

No comments:

Post a Comment