Tuesday, 4 January 2022

جامع قرآن عثمان غنی ہیں

 منقبت بر حضرت عثمانؓ ذوالنورین 


جامع قرآن عثمانؓ غنی ہیں 

دین کی تو شان عثمانؓ غنی ہیں

نور کی پہچان عثمانؓ غنی ہیں

حق کی وہ برہان عثمانؓ غنی ہیں

مصطفیٰؐ بھی ہیں کریں پاس حیا کا

وہ حیا کی شان عثمانؓ غنی ہیں

دیکھ سکتے نہ تھے غم درد کسی کا

درد کے درمان عثمانؓ غنی ہیں

آپ ذوالنورین سرکار کے گھر کے

نور کے ذیشان عثمانؓ غنی ہیں

آپؐ کا تھا ہاتھ سرکار کے جیسا

بیعت رضوان عثمانؓ غنی ہیں

پائی تھی معصوم مظلوم شہادت

قارئ قرآن عثمانؓ غنی ہیں


معصوم صابری

No comments:

Post a Comment