Wednesday, 5 October 2022

سب سے خطرناک ہوتا ہے ہمارے سپنوں کا مر جانا

 پنجابی نظم کا اردو ترجمہ


سب سے خطرناک ہوتا ہے، ہمارے سپنوں کا مر جانا

سب سے خطرناک ہوتا ہے، مردہ شانتی کا بھر جانا

تڑپ نہ ہونا، سب کچھ سہہ لینا

گھر سے نکلنا کام پر اور کام سے لوٹ کر گھر جانا

سب سے خطرناک وہ گھڑی ہوتی ہے

جو آپ کی کلائی پر چلتے ہوئے بھی رکی ہوتی ہے

سب سے خطرناک وہ آنکھ ہوتی ہے

جو سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی برف میں جمی ہوتی ہے

سب سے خطرناک وہ رات ہوتی ہے

جو زندہ روح کے آسمانوں میں ڈھل جاتی ہے

سب سے خطرناک ہوتا ہے، ہمارے سپنوں کا مر جانا

سپنوں کی موت کے ساتھ لفظ بھی مردہ ہو جاتے ہیں


پاش

اوتار سنگھ سندھو

اردو ترجمہ: سلمیٰ جیلانی

No comments:

Post a Comment