عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
جب وہ سفر پر جایا کرتے
بادل سر پر سایا کرتے
انؐ کے بول بہاروں جیسے
اور اصحابؓ ستاروں جیسے
انؐ سا پیارا اور نہ کوئی
ان سے بچھڑ کر لکڑی روئی
انؐ کی ذات اک شہر نرالا
علم اس شہر کا رہنے والا
صادق اور امین وہی ہیں
طٰہٰ اور یٰسین وہی ہیں
وہ مہمانِ عرشِ معلیٰ
شانِ محمدﷺ اللہ، اللہ
انؐ کا نام لبوں پر آئے
میٹھا میٹھا منہ ہو جائے
انؐ کی یاد کے صدقے ہر دم
آنکھ میں جھڑیوں والا موسم
انؐ کے بول بہاروں جیسے
اور اصحابؓ ستاروں جیسے
انؐ سا پیارا اور نہ کوئی
انؐ سے بچھڑ کر لکڑی روئی
انور مسعود
No comments:
Post a Comment