Friday, 13 November 2015

ہم ان کے نقش قدم ہی کو جادہ کرتے رہے

ہم ان کے نقشِ قدم ہی کو جادہ کرتے رہے
جو گم رہی کا ہمیشہ اعادہ کرتے رہے
کئی ثواب تو نسیاں میں ہو گئے ہم سے
گناہ کتنے ہی ہم بے ارادہ کرتے رہے
نہ صرف اہلِ خِرد ہی کا ہم پہ احساں ہے
کہ احمقوں سے بھی ہم استفادہ کرتے رہے
کبھی شقاوتِ حالات کا گِلہ نہ کِیا
ہر ایک تیر پہ ہم دل کُشادہ کرتے رہے
ہُوا ہے ایسا کہ فارغؔ ارادتاً بھی کبھی
ہم اپنی راہ میں کانٹے زیادہ کرتے رہے

فارغ بخاری

No comments:

Post a Comment