امیرِ شہر اس اک بات سے خفا ہے بہت
کہ شہر بھر میں سگ درد چیختا ہے بہت
ہر ایک زخم سے زخموں کی کونپلیں پھوٹیں
جو باغ تم نے لگایا تھا، اب ہرا ہے بہت
ذرا سی نرم روی سے پہنچ گئے دل تک
جو دَم گھٹے تو شکایت نہ کیجیئے صاحب
کہ سانس لینے کو زہروں بھری ہوا ہے بہت
مماثلت کے حوالوں میں مت تلاش کرو
عمومیت سے ہماری غزل جدا ہے بہت
ظفر صہبائی
No comments:
Post a Comment