Friday, 11 December 2020

تمہاری آنکھوں کو لال ہونے میں دن لگیں گے

 تغیراتی کمال ہونے میں دن لگیں گے

ہمیں دوبارہ بحال ہونے میں دن لگیں گے

ہم اتنی جلدی کبھی کسی پر کهلے نہیں ہیں

تمہیں ہمارا ملال ہونے میں دن لگیں گے

ابهی ابهی تو جدا ہوئے ہو ابهی کہاں یہ

ہمارے بارے سوال ہونے میں دن لگیں گے

ہماری آنکهیں تو رتجگوں نے کرید ڈالیں

تمہاری آنکھوں کو لال ہونے میں دن لگیں گے

یہ جسم بے حس ہے یار لیکن مرا نہیں ہے

سنو ابھی انتقال ہونے میں دن لگیں گے


جاوید مہدی

No comments:

Post a Comment