Thursday, 17 June 2021

زبان کے سخت لیکن دل کے پیارے ہوتے ہیں

 زبان کے سخت لیکن دل کے پیارے ہوتے ہیں

ذرا ذرا سے منافق تو سارے ہوتے ہیں

دیارِ عشق کا اُلٹ حساب چلتا ہے

یہاں کے سارے منافعے خسارے ہوتے ہیں

تم اپنی رائے بدلنے میں حق بجانب ہو

ہر آدمی نے کئی روپ دھارے ہوتے ہیں

انہیں کی جیت کا اعلان وقت کرتا ہے

محبت میں بظاہر جو ہارے ہوتے ہیں

گر آسماں کی بلندی سے دیکھئے

زمین پہ جلتے دِیے بھی ستارے لگتے ہیں


مختار علی

No comments:

Post a Comment