Thursday, 17 June 2021

ہوا کی تازگی یہ کہہ رہی ہے

 ہوا کی تازگی یہ کہہ رہی ہے

کوئی کھڑکی محبت کی کھلی ہے

میں ہنستی بولتی زندہ ہوں لیکن

تمہارے بن ادھوری زندگی ہے

وراثت میں غموں کی ایک گٹھڑی

مِرے اجداد سے مجھ کو ملی ہے

تمہاری بولتی آنکھوں میں اس دم

بتاؤ کیوں بلا کی خامشی ہے


فرح کامران

No comments:

Post a Comment