Saturday, 12 June 2021

میرے مرشد ہو پیشوا ہو تم

 میرے مرشد ہو پیشوا ہو تم

میری صورت میں مدعا ہو تم

ڈھونڈے پاتا نہیں تمہیں ہر شخص

پر سبھوں میں خلا ملا ہو تم

معنئ مصطفیٰﷺ تمہیں تو ہو

کاشفِ سر لا مکاں ہو تم

جاں بھی ہو دل ہو جنبش اعضا

بود ہو کل مِری بقا ہو تم

جب تمہیں تم ہو ہر ادا میری

پھر بھلا مجھ سے کب جدا ہو تم

ہر جگہ جب تمہیں ہو غیر نہیں

دونوں عالم میں برملا ہو تم

شاہ مردان صفی سے سن لو صاف

جس کو تھے ڈھونڈتے دلا ہو تم


مردان صفی

No comments:

Post a Comment