Thursday, 17 June 2021

ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے

 ہر کام کا وقت مقرر ہے، ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے

کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے

دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون

آرام بھلا پھر کاہے کا، پھر کاہے یہ سونا ہے

بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو

انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پُر خار بچھونا ہے

دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف

منزل کی طلب میں عاکف جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے


عاکف غنی

No comments:

Post a Comment