Sunday, 20 June 2021

تم سے آتا نہیں جدا ہونا

 تم سے آتا نہیں جدا ہونا

تم مِری آخری سزا ہو نا

جس کو تم روز دِکھ ہی جاتے ہو

اس کی قسمت ہے آئینہ ہونا

اس کے ہونے کی یہ گواہی ہے

ان درختوں کا یوں ہرا ہونا

کتنا مشکل ہے بچپنا اب تو

کتنا آسان تھا بڑا ہونا

میں تو حل ہوں کسی کی مشکل کا

مجھ کو آیا نہ مسئلہ ہونا


عائشہ ایوب

No comments:

Post a Comment