جب تمہیں کوئی بھی کمی ہو گی
پھر یہ محسوس زندگی ہو گی
میں بھی خاموش ہو گیا ہوں گا
اس نے جب بات ہی نہ کی ہو گی
میں نے محسوس کر لیا ہو گا
وہ تکلف سے جب ملی ہو گی
اس کا موڈ آف ہو گیا ہو گا
چائے اچھی نہیں بنی ہو گی
میں پہنچ جاؤں گا اسے ملنے
وہ ابھی سوچ ہی رہی ہو گی
ہم میاں میر حاضری دیں گے
یہ ملاقات آخری ہو گی
آج تم کم اداس ہو شہزاد
تم نے کوئی غزل کہی ہو گی
شہزاد مرزا
No comments:
Post a Comment