Tuesday, 20 July 2021

زندگی میں نہ کر تلاش مجھے

 زندگی میں نہ کر تلاش مجھے

بت بنا کر مِرا تراش مجھے

بس یہی اِک مِری گزارش ہے

آ نہ پائے کوئی خراش مجھے

دل کے مندر میں پُوجنا مجھ کو

مت بنانا کبھی معاش مجھے

میں چمکتی ہوں تیری پلکوں پر

اب تو دے میری بود و باش مجھے

میں نے سورج بھی اوڑھ کر دیکھا

چاند کوئی اوڑھائے کاش مجھے

زندگی کو مِری سجا کر بھی

کر دیا اُس نے پاش پاش مجھے

کرچیاں کر کے مورتی رومی

ڈھونڈتا پھر ہے سنگ تراش مجھے


رومانہ رومی

No comments:

Post a Comment