Tuesday, 6 July 2021

عشق ان کو عطا نہیں ہوتا

 عشق ان کو عطا نہیں ہوتا

جن کے دل میں خدا نہیں ہوتا

لوگ عمریں گُزار دیتے ہیں

پِھر بھی وعدہ وفا نہیں ہوتا

میکشی، قتل، لغزشیں، سجدے

بند کمروں میں کیا نہیں ہوتا

دل میں کیا کیا خیال آتے ہیں

جب تِرا سامنا نہیں ہوتا

وقت ہوتا ہے بے وفا یارو

آدمی بے وفا نہیں ہوتا

دل میں شمعِ یقین جلتی ہے

جب کوئی آسرا نہیں ہوتا

وہ مہاجن ہے زندگی منصور

قرض جس کا ادا نہیں ہوتا


منصور عثمانی

No comments:

Post a Comment