پھول کی جو کچھ پنکھڑیاں ٹوٹیں
چھن سے کانچ کی چوڑیاں ٹوٹیں
دل کے مرمریں سرد فرش پر
چھن سے سانس کی بیڑیاں ٹوٹیں
پھوٹ گئی پھولوں کی خوشبو
یا کہ یاد کی لڑیاں ٹوٹیں؟
یادیں بکھریں، بکھرے دانے
یا ساون کی جھڑیاں ٹوٹیں
پھسل پڑا آنکھوں سے کاجل
نظروں کی جو کڑیاں ٹوٹیں
ماہ جبین ناز
مینا کماری ناز
بھاٸ میں نےاردو کا ایک نیا بلاگ بنایا ہے۔ کچھ تکنیکی معاملات میں رہنماٸی فرماٸیے۔ شکریہ۔
ReplyDeleteخرم کیسی تکنیکی رہنمائی کی ضرورت پیش آ گئی؟ میں نے دونوں بلاگز کو دیکھا ہے، ابھی وہاں زیادہ مواد نہیں، مجھے لگتا ہے آپ کو فونٹس اور بیگ گراؤنڈ کو بہتر کرنے کی ضررورت ہے۔ ان دنوں ذاتی طور پر مدد فراہم نہیں کر سکتا کیونکہ بڑے بھائی کا انتقال ہوا ہے اور میں فیملی معاملات میں الجھا ہوا ہوں۔
Delete