Tuesday, 20 July 2021

پھول کی جو کچھ پنکھڑیاں ٹوٹیں

 پھول کی جو کچھ پنکھڑیاں ٹوٹیں

چھن سے کانچ کی چوڑیاں ٹوٹیں

دل کے مرمریں سرد فرش پر

چھن سے سانس کی بیڑیاں ٹوٹیں

پھوٹ گئی پھولوں کی خوشبو

یا کہ یاد کی لڑیاں ٹوٹیں؟

یادیں بکھریں، بکھرے دانے

یا ساون کی جھڑیاں ٹوٹیں

پھسل پڑا آنکھوں سے کاجل

نظروں کی جو کڑیاں ٹوٹیں


ماہ جبین ناز

مینا کماری ناز

2 comments:

  1. بھاٸ میں نےاردو کا ایک نیا بلاگ بنایا ہے۔ کچھ تکنیکی معاملات میں رہنماٸی فرماٸیے۔ شکریہ۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. خرم کیسی تکنیکی رہنمائی کی ضرورت پیش آ گئی؟ میں نے دونوں بلاگز کو دیکھا ہے، ابھی وہاں زیادہ مواد نہیں، مجھے لگتا ہے آپ کو فونٹس اور بیگ گراؤنڈ کو بہتر کرنے کی ضررورت ہے۔ ان دنوں ذاتی طور پر مدد فراہم نہیں کر سکتا کیونکہ بڑے بھائی کا انتقال ہوا ہے اور میں فیملی معاملات میں الجھا ہوا ہوں۔

      Delete