رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
نمکینیات
جب دکھائے کسی کو تھانہ عشق
تب ہی کُھلتا ہے احمقانہ عشق
اپنی افسر سے والہانہ عشق
اس کو کہتے ہیں محکمانہ عشق
اپنی ٹیچر سے کر رہا ہے طفل
کب سے ’ون وے‘ مؤدبانہ عشق
ڈاکٹر اور مریض کرتے ہیں
ہسپتالوں میں ’نرسیانہ‘ عشق
عزیز فیصل
No comments:
Post a Comment