Friday, 20 August 2021

امتحاں یہ کیسا ہے عشق کے مسافر کا

 امتحاں یہ کیسا ہے

عشق کے مسافر کا

حُسن کے مجاور کا

رنگ کے شناور کا

اور تیرے خاور کا

آنکھ کیوں مچلتی ہے

شام کیوں اترتی ہے

یاد کیوں نکھرتی ہے

سانس کیوں بکھرتی ہے

زہر کیوں اگلتی ہے

درد کیوں ہے سینے میں

خونِ دل ہے پینے میں

دل نہیں قرینے میں

لطف خاک جینے میں

خون ہے پسینے میں

صحنِ گلستاں میں وہ

اک گلاب جیسا ہے

ساونوں کے موسم میں

وہ شراب جیسا ہے

سردیوں کی نیندوں میں

ایک خواب جیسا ہے

خواب خواب ہوتا ہے

وقت کے سمندر میں

اضطراب ہوتا ہے

ہجر چاٹ لیتا ہے

جو شباب ہوتا ہے

جستجو تِری کیا ہے

آرزو تِری کیا ہے

یہ جدائیاں کیسی

داغ داغ سینہ ہے

دیکھتے نہیں پیارے

گفتگو تِری کیا ہے

امتحاں یہ کیسا ہے


خاور چودھری

No comments:

Post a Comment