Saturday 25 September 2021

فکر و فن کی ضیا نقش پا آپ کا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


فکر و فن کی ضیا، نقشِ پا آپﷺ کا

رہبر و رہنما، نقشِ پا آپﷺ کا

رہبرانِ زماں، بے حِس و بے وفا

اب فقط آسرا، نقشِ پا آپﷺ کا

کوئی پوچھے اگر مجھ سے مسلک مِرا 

میں کہوں بر ملا، نقشِ پا آپﷺ کا

قلبِ اطہر کی پرواز کیا ہو بیاں

عرش تک تو گیا، نقشِ پا آپﷺ کا

ناز ہے اس جگہ کو سمیع آج تک

جس جگہ پڑ گیا، نقشِ پا آپﷺ کا


تصور سمیع

No comments:

Post a Comment