Sunday 26 September 2021

اداسی ہے اسے مسکان میں تبدیل کرتے ہیں

 اُداسی ہے اسے مُسکان میں تبدیل کرتے ہیں

تم آؤ تو ادھورے خواب کی تکمیل کرتے ہیں

اب اس سے بڑھ کے کیا ثابت کریں گے ہم وفاداری

کہ تم جو حکم کرتے ہو تو ہم تعمیل کرتے ہیں

ہمارے زندہ رہنے کا یہی واحد طریقہ ہے

ہم اپنی سانس اس کی سانس میں تحلیل کرتے ہیں

کسے ناہید اتنی دسترس چاہت میں ملتی ہے

ہم اک دُوجے کو اپنے خواب تک ترسیل کرتے ہیں


ناہید کیانی

No comments:

Post a Comment