Monday, 11 October 2021

تیری چاہت سے کیا ملا ہم کو

  تیری چاہت سے کیا ملا ہم کو

پھر بھی کوئی نہیں گِلا ہم کو

سانس لینا بھی اب تو مشکل ہے

چھوڑ کر جا چکی ہوا ہم کو

آج بے وجہ ہی تو ملنے لگی

جانے کس بات کی سزا ہم کو

لوگ بھی دیکھ دیکھ ہنستے ہیں

طعنے دیتا ہے راستہ ہم کو

گل تِری قید میں نہ مر جائیں

اپنی چاہت سے کر رہا ہم کو


کوکی گل

No comments:

Post a Comment