Friday, 7 January 2022

آئے ترے دماغ میں کیسے ہے کیا علی

 عارفانہ کلام منقبت سلام بر مولا علی


آئے ترے دماغ میں کیسے، ہے کیا علیؑ

تفسیرِ خیر و شر کے لیے کربلا، علیؑ

ختم الرّسلﷺ کے علم کا اعجاز دیکھنا

وہ بُو تراب،۔ دُرِّ نجف بن گیا علیؑ

وہ بابِ علم،۔ فاتحِ خیبر،۔ گُلِ حرم

کب تک کہوں کہ کیا ہے وہ شیر خدا علیؑ

میں بھی ہوں پا فتادہ تیرے سنگِ قُدس پر

برحالِ ما نگاہِ کرم دار یا علیؑ

راہی یہ وجد و ذوق کی حالت میں کیا کہا

بعد از خدائے پاک و شہِ دو سراﷺ علیؑ


ریاض راہی

No comments:

Post a Comment