رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
آشوب
بزِم جہاں کی پہنائی میں
وقت اک نقش مکمل ہے پر
پھر بھی اکثر یوں لگتا ہے
صبح و شام امیری میں بھی
وقت کا حال زبون لگتا ہے
جیسے اپنی وحدت میں بھی
کوئی چورا چورا سا ہو
الکھ مکمل ہونے پر بھی
کوئی نقش ادھورا سا ہو
احمد فقیہ
No comments:
Post a Comment