یا الٰہی مراد بر آئے
آج مہمان کوئی گھر آئے
جو مٹا دے دلوں کی تاریکی
کوئی ایسی بھی تو سحر آئے
ابتداء ہو رہی ہے جس کی ابھی
یا خدا! راس وہ سفر آئے
اس لئے بھی بھلی ہے بے خبری
کیا خبر آج کیا خبر آئے
کیوں کرے چاہ پھر وہ منزل کی
جس کے حصے حسیں ڈگر آئے
مسکان ریاض
No comments:
Post a Comment