Saturday, 13 May 2023

پہلی سی اب وہ شوخی گفتار بھی نہیں

 پہلی سی اب وہ شوخئ گُفتار بھی نہیں

مدت سے ذوق نغمہ و اشعار بھی نہیں

سُونی پڑی ہے منزل دیوانگیٔ عشق

کیا ہو گیا کہ کوئی سرِ دار بھی نہیں

واعظ شراب‌ نوشی کے بے حد خلاف ہیں

مل جائے مفت کی تو کچھ انکار بھی نہیں

وہ سامنے جو آئے تو نظریں نہ اٹھ سکیں

اب مجھ میں جیسے طاقت دیدار بھی نہیں

کب ہو گی ختم طاہرہ شامِ غمِ حیات

اب تک نمودِ صبح کے آثار بھی نہیں


بانو طاہرہ سعید

No comments:

Post a Comment