Saturday, 6 May 2023

میں بہت حساس ہوں ہر بات دل پر لے لیتی ہوں

 میں بہت حساس ہوں

ہر بات دل پر لے لیتی ہوں

میں اپنے سے جوڑے ہر رشتے کو کھونے سے ڈرتی ہوں

اس کے باوجود بھی میں ہر بار ہر ایک کو کھو دیتی ہوں

مجھ سے کوئی بیزار ہوتا ہے

کوئی میری زندگی سے جانا چاہتا ہے

میں اس کو جانے دیتی ہوں

میں نہیں روکتی

میں بہادر بننے کی کوشش کرتی ہوں

میں بتانا چاہتی ہوں

شفق خود غرض نہیں ہے

شفق بے حس نہیں

مجھے تکلیف ہوتی ہے، درد ہوتا ہے

اذیت ہوتی ہے

میں تنہا بیٹھ کر روتی

کبھی کبھی ساری رات روتی ہوں

رو رو کر کہتی ہوں، واپس آ جاؤ

پر کوئی نہیں آتا

ہر کوئی اپنی زندگی میں مگن ہو جاتا

کوئی پلٹ کر نہیں دیکھتا

میں کیا کروں، میں ٹوٹ جاتی ہوں

میں ہار جاتی ہوں

پھر مجھے خود سے نفرت ہونے لگتی ہے


شفق کاظمی

No comments:

Post a Comment