Saturday, 6 May 2023

دو دلوں کا اک سفر ہے زندگی

 دو دلوں کا اک سفر ہے زندگی

عشق کا بھی اک نگر ہے زندگی

در حقیقت مختصر ہے زندگی

آدھے رستے کا سفر ہے زندگی

لوگ کہتے ہیں کہ گھر ہے زندگی

میں کہوں گا رہگزر ہے زندگی

یہ محبت تو کبھی مرتی نہیں

اس محبت کا ثمر ہے زندگی

لوگ کہتے ہیں جہاں میں معتبر

حسن والوں کی سحر ہے زندگی

زندگی سے پیار جو کرتا نہیں

واسطے اس کے مضر ہے زندگی


مقصود احمد شامی

No comments:

Post a Comment