اک قیامت مِری حیات بنی
گرمئی بزم کائنات بنی
آشنائے سکوں تھی لاعلمی
آگہی فکرِ شش جہات بنی
موت نے جب فنا کی دی تعلیم
موسمِ برشگال خوب آیا
اک دلہن ساری کائنات بنی
دامن ضبط میں سکوں پایا
شور و شیون سے جب نہ بات بنی
پھر وہی رات صبح بنتی ہے
جو سحر شام ہو کے رات بنی
جبر کا سب طلسم ٹوٹ گیا
جب ارادوں کی کائنات بنی
کس زمیں میں غزل کہی ہے ضیاؔ
کہ بنائے سے بھی نہ بات بنی
ضیا فتح آبادی
No comments:
Post a Comment