وہ انجمن میں رات بڑی شان سے گئے
ایمان چیز کیا تھی، کئی جان سے گئے
میں تو چھپا ہوا تھا ہزاروں نقاب میں
لیکن اکیلے دیکھ کے پہچان سے گئے
وہ شمع بن کے خود ہی اکیلے جلا کیا
آیا تیرا سلام،۔۔ نہ آیا ہے خط کوئی
ہم آخری سفر کے بھی سامان سے گئے
راہیؔ جنہیں خدا بھی نہ سمجھا سکا کبھی
بیٹھے بٹھائے دیکھ لو اب مان سے گئے
سعید راہی
No comments:
Post a Comment