خوگر روئے خوش جمال ہیں ہم
ناز پروردۂ وصال ہیں ہم
ہم کو یوں رائیگاں نہ کر دینا
حاصلِ ماہ و سال ہیں ہم
رنگ ہی رنگ، خوشبو ہی خوشبو
مال و زر کی قیمت کیا
صاحب دولت کمال ہیں ہم
ایسے دیوانے پھر نہ آئیں گے
دیکھ لو ہم کو، بے مثال ہیں ہم
دولتِ حسن لازوال ہے تُو
دولتِ عشق لازوال ہیں ہم
علی سردار جعفری
No comments:
Post a Comment