Thursday, 23 July 2020

سب صنم ہیں خفا محبت میں

سب صنم ہیں خفا محبت میں
خوب ہے یہ ادا محبت میں
ایک فقدان آج کل اس میں
خال ہے پر وفا محبت میں
تم نہ نزدیک اس کے جانا دوست 
سب کو ملتی سزا محبت میں 
تنگ دلی میری اب ہوئی ہے دور 
دل بھی  روشن ہوا محبت میں
بات اک ہم کلیم سمجھے ہیں
چھوڑ دو بس انا محبت میں

محمد کلیم

No comments:

Post a Comment