Monday, 10 August 2020

کوئی بھی جا نہیں ہے رونے کی

کیا اذیت ہے مرد ہونے کی
کوئی بھی جا نہیں ہے رونے کی
دائرہ⚪ قید کی علامت ہے
چاہے انگوٹھی پہنو سونے کی
سانس پھونکی گئی، بڑا احسان
چابی بھر دی گئی کھلونے کی
بوجھ جیسا تھا جس کا تھا مجھے کیا
مجھے اجرت ملی ہے ڈھونے کی
میں جزیرے ڈبونے والا ہوں
خُو نہیں کشتیاں⛵ ڈبونے کی

پارس مزاری

No comments:

Post a Comment