Thursday, 20 August 2020

تعلق مجھ میں تم میں کیا ہے

تلازم

تعلق مجھ میں تم میں کیا ہے 
تم مانو نہ مانو 
تم اسے ٹھکراؤ یا جھٹلاؤ، لیکن یہ حقیقت ہے 
تمہیں میری ضرورت ہے 
بہت خوش دید ہیں آنکھیں تمہاری 
خوش نظر بھی ہیں 
مگر کیا اپنی آنکھوں سے 
کبھی تم اپنی آنکھیں دیکھ سکتی ہو؟

عزیز قیسی

No comments:

Post a Comment