Friday, 23 April 2021

کہاں وہ رک کے کوئی بات کر کے جاتا ہے

 کہاں وہ رک کے کوئی بات کر کے جاتا ہے

ہمیشہ نصف ملاقات کر کے جاتا ہے

جواب دینے کی مہلت نہ مل سکی ہم کو

وہ پل میں لاکھ سوالات کر کے جاتا ہے

گِرا کے قعرِ مذِلت میں لاکھ خوش ہو مگر

بلند وہ مرے درجات کر کے جاتا ہے

سنے بغیر ہی احوال واقعی ہم سے

ہمیں سپردِ حوالات کر کے جاتا ہے


کاوش بدری

No comments:

Post a Comment