Friday, 23 April 2021

بدلتی رت مرے ماتھے پہ جو لکھے گی

 بدلتی رُت


مرے ماتھے پہ جو لکھے گی

وہ سب جانتا ہوں میں

کہ میں نے اپنے والد کی

جوانی کی وہ تصویریں

بہت ہی غور سے دیکھی ہیں

جن میں وہ

کسی کی یاد کی پرچھائیوں کو

اپنی آنکھوں میں چھُپائے

آسماں کو تک رہے ہیں

اب وہ آنکھیں میری آنکھیں ہیں


شہرام سرمدی

No comments:

Post a Comment