رو برو ہونا ہوش کھو جانا
اب ہے مشکل کسی کا ہو جانا
میں ہوں بکھری ہوئی سی اک مالا
آ کے مجھ کو ذرا پِرو جانا
میرے خوابوں میں پھر سے آؤ گے
دے کے لالچ سکوں سے سو جانا
مجھ کو پھر دیر تک سنائی دے
تیرا آواز دے کے کھو جانا
کیا یہ کافی نہیں تمہارے لیے
عمر بھر بس تمہارا ہو جانا
کوئی کاندھا نہ جب میسر ہو
میری تربت پہ آ کے رو جانا
عالیہ شاہ
No comments:
Post a Comment