Monday, 19 July 2021

آج شب جاگتی آنکھوں کا مقدر جاگا

 آج شب جاگتی آنکھوں کا مقدر جاگا

پہلے پہلے کسی کہرام کا وہ گریہ کہ بس 

کتنے برسوں کی کمائی ہوئی آہوں کی 

عجب حالت تھی

پھر اداسی نے اسی تکیے پہ آہستہ سے اور ٹھیک وہیں 

جہاں معمول کے اک اشک سے تکیے کی شناسائی تھی 

اپنا سر ٹیک دیا

 

آئلہ طاہر

No comments:

Post a Comment