علی بابا کی مجبوری
فرِج
رنگیں ٹی وی
ایک عدد واشنگ مشین
ٹیپ ریکارڈر اور وی سی آر
ہیرو ہونڈا نہ سہی، لُونا سہی
ننگے بھوکے رشتہ داروں سے پرے
پوش کالونی میں ایک اچھا سا بنگلہ
چمچماتی ساڑھیاں، بیوی کی خاطر
اور کچھ گہنے بھی
بچوں کے لیے
دم بخود کر دینے والے
جاپانی کھلونے
گلف کی ایک اور ٹرپ بے حد ضروری ہو گئی ہے
بے چارہ بدبخت علی بابا
جیسے تیسے
حرص و ہوس کے غار میں
داخل تو ہو گیا ہے
لیکن باہر آئے کیسے
کھل جا سم سم کہنا بھول گیا ہے
جبار جمیل
No comments:
Post a Comment