مرد کے دکھ
تم کہتی ہو
تم مرد بہت طاقتور ہو
شاید تم سچ کہتی ہو
مرد بہت طاقتور ہیں
لیکن ہم بھی روتے ہیں
تم کیا جانو ہم روتے ہیں
جب ماں کی آنکھ میں آنسو آئے، ہم روتے ہیں
جب بابا چلتے چلتے گر جائیں، ہم روتے ہیں
جب بہنیں رخصت کرتے ہیں، ہم روتے ہیں
جب بھائی چھوڑ چلا جائے، ہم روتے ہیں
جب بیوی درد میں ہوتی ہے، ہم روتے ہیں
جب بچے ضد کرتے کرتے رو پڑتے ہیں، ہم روتے ہیں
جب دوست پرانا یاد آئے، ہم روتے ہیں
جب عشق پرانا تڑپائے، ہم روتے ہیں
درد ہمیں بھی ہوتا ہے، پر چُپ رہتے ہیں
چپکے سے ہم رو لیتے ہیں
مرد جو ٹھہرے
بچپن سے سُنتے آئے ہیں؛ مرد بھلا کب روتے ہیں
مرد کو درد نہیں ہوتا
تم کیا جانو
یہ درد ہمیں بھی ہوتا ہے
ہم سہہ لیتے ہیں
چپکے سے تنہائی میں ہم رو لیتے ہیں
حمزہ سواتی
No comments:
Post a Comment