Sunday, 18 July 2021

محبت اب دوانی ہو گئی ہے

 محبت اب دِوانی ہو گئی ہے


شگفتہ زندگانی ہو گئی ہے

خفا ہونا، اُلجھنا، رُوٹھ جانا

تِری عادت پُرانی ہو گئی ہے

نظر آتا نہیں اب کچھ بھی مجھ کو

محبت اب دِوانی ہو گئی ہے

کبھی تھی ان کو بھی مجھ سے محبت

یہ بات اب تو پُرانی ہو گئی ہے


عائشہ غفار عاشی

No comments:

Post a Comment