جب کسی غم میں رو نہ پائیں گے
ہم فقط قہقہے لگائیں گے
خود سے جھگڑا تو پہلے ختم کریں
آپ کو بھی کبھی منائیں گے
عمر بھر ایک بات یاد رہی
آپ کو جلد بھول جائیں گے
اپنی قسمت پہ رونے والے لوگ
آپ کہہ دیں تو مسکرائیں گے
مسئلہ یہ ہے ہم نہیں ہوں گے
آپ تو شہر آئیں جائیں گے
یہ جو خود دیکھ بھی نہیں سکتے
اور لوگوں کو رہ دکھائیں گے
آپ کی بات سے لگا شاہد
آپ بھی مجھ کو چھوڑ جائیں گے
شاہد ریاض
No comments:
Post a Comment