Tuesday, 6 July 2021

وصال رت کی کمائی سمجھ میں آنے لگی

 وصال رُت کی کمائی سمجھ میں آنے لگی

جُدا ہوئے تو جُدائی سمجھ میں آنے لگی

قفس کے پار کی دُنیا کا حُسن کھلنے لگا

رہا ہوئے تو رہائی سمجھ میں آنے لگی

اسے بھی اپنی بھلائی کی فکر لاحق تھی

ہمیں بھی اپنی بھلائی سمجھ میں آنے لگی

کُھلی جب آنکھ گُماں سے یقین کی جانب

تو منظروں کی اکائی سمجھ میں آنے لگی

بس ایک دن ہی گزارا تھا بے گھری میں سفیر

خُدا کی ساری خُدائی سمجھ میں آنے لگی


ازبر سفیر

No comments:

Post a Comment