تجھے دوست کہوں کہ اپنا ہی کوئی عکس؟
میرے مزاج سے ملتا ہے
کتنا تیرا مزاج
تیری سوچیں
میری سوچوں کی عکاس ہیں
تیرے جذبے گویا کہ میرے جذبے ہیں
تیرے حرف، میرے حرفوں سے ملتے جلتے ہیں
میں حیران ہوں کہ تجھے دوست کہوں؟
کہ اپنا ہی کوئی عکس کہوں؟
طاہرہ جبین تارا
No comments:
Post a Comment