عارفانہ کلام نعتیہ کلام
شانِ نبیؐ کی بات ہے حُرمت کی بات ہے
جو بھی لکھا وہ تیریؐ امامت کی بات ہے
رحمت ہوئی ہے دیکھ یہ رحمت عزیز پر
شانِ نبیؐ لکھی جو عبادت کی بات ہے
ہر لفظ دے رہا ہے گواہی حضورؐ کی
ہر باب میں تریؐ ہی کرامت کی بات ہے
ہر لفظ ہو قبول تیریؐ بارگاہ میں
قلبِ حزیں کی بات ہے اُمت کی بات ہے
سنت ادا ہوئی ہے یہ حسانؓ کی معان
فضل و کرم ہے رب کا سعادت کی بات ہے
عامر معان
No comments:
Post a Comment